ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / ای ڈی نے سید علی شاہ گیلانی کے داماد الطاف شاہ سے تفتیش کے لیے عدالت کارخ کیا

ای ڈی نے سید علی شاہ گیلانی کے داماد الطاف شاہ سے تفتیش کے لیے عدالت کارخ کیا

Fri, 15 Mar 2019 22:13:00  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی:15 /مارچ(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا)ان ڈی نے دہشت گردوں کو مالی مدد پہنچانے کے معاملے میں علیحدگی پسند لیڈر سید شاہ گیلانی کے داماد الطاف شاہ سے پوچھ گچھ کے لیے جمعہ کو دہلی کی ایک عدالت کا رخ کیا ہے۔یہ معاملہ لشکر طیبہ سربراہ اور 26/11 حملے کے سرغنہ حافظ سعید سے منسلک ہے۔ای ڈی نے پاکستانی رہنماؤں اور کشمیری علیحدگی پسندوں سے مبینہ دوستی رکھنے والے متاثر کن کاروباری ظہرو وتالی اور متحدہ عرب امارات واقع کاروباری نول کشور کپور سے بھی پوچھ گچھ کا مطالبہ کیا ہے۔الطاف شاہ،ظہور وتالی اور نول کشور کپور کو قومی جانچ ایجنسی (این آئی اے) نے دہشت گردوں کو مالی مدد پہنچانے کے معاملے میں گرفتار کیا تھا اور وہ تہاڑ جیل میں بند ہیں۔عدالت 19 مارچ کو معاملے پر سماعت کرے گی۔این آئی اے نے اس سے پہلے حزب المجاہدین سربراہ سید صلاح الدین سمیت حکومت مخالف سرگرمیوں میں شامل ہونے اور وادی میں بدامنی کے پیدا کرنے کے ملزمان کے خلاف چارج شیٹ دائر کیا تھا۔ایجنسی نے پاکستان واقع دہشت گرد حافظ سعید اور صلاح الدین کے علاوہ 10 دیگر لوگوں پر مجرمانہ سازش، غداری اور غیر قانونی سرگرمی (روک تھام) ایکٹ کی سخت دفعات کے تحت الزامات طے کئے ہیں۔


Share: